بابراعظم اور رضوان کو گیئر تبدیل کرنے کا مشورہ

صائم ایوب کو پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے، ای ین بشپ

پاکستان ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے مگر خطرہ ثابت ہوگی، مائیکل وان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ای ین بشپ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیئر تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان نے کئی ناکام تجربات کے بعد صائم ایوب کو ڈراپ کردیا تھا ، ایک انٹرویو میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ای ین بشپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ورلڈکپ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی روایتی اوپننگ جوڑی ہی آزمائی جائے گی مگر میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، لگے بندھے اس اصول کو توڑنے کی ضرورت ہے، اگر دونوں کو اننگز کے آغاز کیلیے آنا ہے تو گیئر تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ صائم ایوب کو پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے،اگر ابھی ایسا نہ ہوا تو مستقبل میں ہوگا،محمد حارث بھی ایک اچھا آپشن تھے مگر ان کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔


یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں، کپتان بابراعظم

دریں اثنا اپنے کالم میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر وہ دیگر ٹیموں کیلیے خطرہ ثابت ہوگی،انگلینڈ نے گذشتہ 50اوورز ورلڈکپ میں بہتر پرفارم نہیں کیا مگر مختصر فامیٹ کے اچھے پلیئرز سے مزین اسکواڈ بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس تجربہ ہے،ورلڈکپ مقابلوں میں کیویز ہمیشہ ایک قوت بن کر اْبھرتے ہیں،ویسٹ انڈین ٹیم میں ایک پاور ہے، جنوبی افریقہ کی ذہنی مضبوطی کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر وہ ایک مضبوط اسکواڈ ہے،آسٹریلوی ٹیم میگا ایونٹس جیتنے کی شہرت رکھتی ہے، بھارتی سائیڈ میں بہترین مہارت اور تجربہ رکھنے والے کرکٹرز موجود ہیں،پچز فلیٹ ہوئیں تو انگلینڈ،جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز فیورٹ ہوں گے۔
Load Next Story