سلو میاں اب دبنگ اداکار کے بعد گلوکار بھی بن گئے

سلمان خان اور شریا گھوشال کا گایا ہوا گانا خود ان پر اور فلم کی ہپیروئن جیکولین فرنانڈس پر پکچرائز ہوا ہے۔

سلمان خان کی نئی فلم ’’کک‘‘ عیدالفطر پر دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے مشہور سلمان خان اب گلوکار بھی بن گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم ''کک'' میں جہاں مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں وہیں انہوں نے اس فلم میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے، یہ گانا خود سلمان خان اور فلم کی ہیروئن جیکولین فرنانڈس پر پکچرائز ہوا ہے۔ فلم کے موسیقار من میت کا کہنا ہے کہ سلمان خان ایک اچھی آواز کے مالک ہیں تاہم کچھ مقامات پر ان کی آواز میں بہتری لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ہر برس اپنی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کرتے ہیں اور ''کک'' بھی اسی عید پر دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story