حکومت نے سانحہ لاہور سے کوئی سبق نہیں سیکھا پرویز الٰہی

حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرے، رہنما مسلم لیگ (ق)

سیکڑوں رہ نما بھی گرفتار کرلئے گئے تو بھی انقلاب کا سفرنہیں رکے گا،حسین محی الدین فوٹو: ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کو اب بھی ہراساں کیا جارہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے سانحہ لاہور سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔


منہاج ٹرسٹ لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سانحہ لاہور سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اب بھی پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں کو ہراساں کیاجارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راول پنڈی اسلام آباد انتظامیہ سے بات کرنے گئے تو انھیں حراست میں لیا گیا،حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرے۔

اس موقع پر حسین محی الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کوپٹڑی سے اتارنا نہیں، ہم یہ بتا دیناچاہتے ہیں کہ طاہرالقادری کی تحریک پُرامن ہے، اس میں نہ اشتعال انگیزی ہے اور نہ ہی فساد کا کوئی پیغام۔ اس کے باوجود ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرسیکڑوں رہ نما بھی گرفتار کرلئے گئے تو بھی انقلاب کا سفرنہیں رکے گا۔
Load Next Story