ٹی20 ورلڈکپ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

نیپال کا 107 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا

فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کا 107 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

میکس او ڈاؤڈ نے 54 رنز کی نقابل شکست اننگز کھیلی۔ وکرم جیت سنگھ 22 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

باس دی لیڈ 11، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور مائیکل لیوٹ صرف ایک رن ہی بناسکے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ یک طرفہ مقابلے کے بعد یوگنڈا کو افغانستان سے شکست

نیپال کی طرف سے سومپال کامی، ابھیناش بوہارا اور دپیندرا سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 106 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: ناقص شیڈولنگ؛ لنکن ٹیم کے کھلاڑی بھی آئی سی سی کے دوہرے رویے پر ناراض

نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3،پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

نیپال: کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، انیل ساہ، کشال مالا، روہت پاڈیل (کپتان)، دیپیندر سنگھ ایری، گلسن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، ساگر دھکل، ابیناش بوہارا

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما
Load Next Story