پاکستان جمہوری کے بجائے پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے فاروق ستار

عوامی تحریک کے کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال سے روکنا غیر جمہوری رویہ ہے جو ظلم کے مترادف ہے، رہنما ایم کیو ایم

ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کرنے کی اجازت نہ دیا جانا حکومت کی جانب سے مہم دکھائی دے رہا ہے، فاروق ستار فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک جمہوری کے بجائے پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے جس پر شدید تحفظات ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک جماعت کے کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال سے روکا جارہا ہے اس قسم کے رویئے کو کسی طور پر جمہوری رویہ نہیں کہا جاسکتا جب کہ حکومتی اقدامات آمرانہ، جارحانہ اور غیر جمہوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طاہر القادری کی آمد پر امن اور خوش اصلوبی سے ہو تاہم اس صورتحال پر جمہوری حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔


ایم کیوایم کے رہنما نے مزید کہا کہ جلسے جلوس کرنا جمہوری حق ہے اور کسی جماعت کو سیاسی و جمہوری حق سے محروم کرنا ظلم ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کی جانب سے مہم دکھائی دے رہی ہے۔
Load Next Story