ٹک ٹاک پر بنے دوست کی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی

خاتون کے مطابق ملزم گاڑی میں بٹھا کر جم خانہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے تفتیش شروع کردی

(فوٹو: فائل)

ٹک ٹاک کے ذریعے دوست بننے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔



پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ موبائل ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر جم خانہ کلب بلایا۔ ملزم طارق یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لاہور جم خانہ لے کر گیا اور کمرہ نمبر 59 میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس کو جم خانہ کلب کے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔ بعد ازاں جم خانہ سکیورٹی نے اپنی کارروائی کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کیا ۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story