یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

وزیر اعظم چین سے واپس آکر متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ کر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے، ذرائع

فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کا مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے جبکہ دو ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور ہوچکا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالر دیے ہیں جن میں سے اب صرف ایک ارب ڈالر رول اوور ہونا باقی ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ کر ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
Load Next Story