دوہرا رویہ کاغذ پر طاقتور ترین بھارتی ٹیم کیلئے آئرلینڈ کو پچ نہ دیکھنے دی گئی
دیگر ٹیموں کے ہوٹلز اسٹیڈیم سے دور، بھارتی ٹیم کیلئے ہر آسائش مہیا
ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل آئرش ٹیم کو نیویارک کی پچ نہ دیکھنے دیئے جانے پر سوالات اُٹھ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گروپ میچز میں بھارت کو جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا، بھارت کیخلاف میچ سے قبل آئرش ٹیم کو پچ تک دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر کئی فینز نالاں نظر آئے۔
بھارتی ٹیم کو اسی گراؤنڈ پر وارم میچ سمیت 3 میچز الاٹ کیے گئے تاکہ وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں جبکہ دیگر ٹیموں کے وینیوز تبدیل ہیں، اسی طرح اسٹیڈیم سے گراؤنڈ کا فاصلہ بھی طویل ہے جبکہ بھارتی ٹیم کا ہوٹل گراؤنڈ سے محض 5 منٹ کی دوری پر ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیم ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو ٹوک پیغام
آئی سی سی کی جانب سے بھارتی ٹیم کو اعلیٰ سفری سہولیات سمیت بہترین انفرا اسٹریکچر فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے شکایت کرتی نظر آرہی ہیں۔
نیو یارک میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کا میچ بھی لو اسکورنگ رہا، جہاں پروٹیز نے انہیں شکست دی، میچ کے بعد ٹیم کے کپتان وینندو ہسرنگا اور کھلاڑی مہیش تھیکشنا نے آئی سی سی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر میچ کے بعد ہمیں سفر کرنا پڑرہا ہے، ہمیں فلائٹس کے لیے 8 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا جبکہ ٹریول لاجسٹک کی وجہ سے ہمیں نیویارک میں ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کیا، ہمارا ہوٹل وینیو سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کی مسافت پر تھا، ہمیں صبح 5 بجے اٹھنا پڑا، میں نام نہیں لوں گا لیکن کچھ ٹیموں کے ہوٹل 14 منٹ دور ہیں جبکہ کچھ ٹیمیں ایک وینیوز پر تمام میچز کھیل رہی ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔سری لنکا، نیدرلینڈز کے بعد دوسری ٹیم ہے جسے گروپ میچز کے دوران سب سے زیادہ ٹرول کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص شیڈولنگ؛ لنکن ٹیم کے کھلاڑی بھی آئی سی سی کے دوہرے رویے پر ناراض
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دو ٹوک انداز میں آئی سی سی کو پیغام دیتے ہوئے ٹیم ہوٹل تبدیل کروایا ہے، قومی ٹیم کا ہوٹل اسٹیڈیم سے 90 منٹ دور تھا، تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔
ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کیلئے طویل فاصلہ طے نہیں کرے گی، اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا تو پی سی بی اپنے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کردے گا۔
مزید پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض
آئی سی سی کی جانب سے ایک ٹیم پر مہربانیاں اور دیگر ٹیمز سے رویہ یکسر مختلف دیکھتے ہوئے فینز بھی شدید غصے کا شکار ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ٹیموں کے درمیان برابری کا مقابلہ نہیں کروانا تو میگا ایونٹ کی ٹرافی بھارت کو دے دیں۔