اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب
پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے
پاکستان 180 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل نشستوں کے لیے پاکستان سمیت ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ منتخب ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے حوالے سے خفیہ رائے شماری ہوئی، جس میں 185 ممالک کے ممبران نے حصہ لیا۔ پاکستان کو 182 ممالک کے اراکین نے ووٹ دیے۔
پاکستان یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک رکن ہوگا۔ پاکستان دو سال تک سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہوگا۔
یہ پانچوں اس سے قبل بھی غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان 7 بار، پاناما 5 ، ڈنمارک 4، یونان 2 اور صومالیہ ایک بار منتخب ہوچکا ہے۔
آج ایک بار پھر غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر پاکستان مسلسل آٹھویں بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
اس انتخاب میں 5 نشستوں کے لیے افریقی گروپ، ایشیا پیسفیک گروپ، لاطینی امریکن اور کیریبین گروپ میں سے ایک ایک امیدوار کو چنا جاتا ہے جب کہ دو سیٹیں مغربی یورپی اور دیگر گروپ کے لیے ہیں۔
ہر گروپ میں شامل ممالک کسی ایک متفقہ امیدوار کو سامنے لاتے ہیں جسے "کلین سلیٹ" کہا جاتا ہے۔ ایشیا پیسفیک گروپ سے پاکستان امیدوار تھا۔
اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت کی معیاد 31 دسمبر 2026 تک ہوگی جس کے بعد دوبارہ انتخاب ہوگا۔