وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تو قتل کا ملزم ہے فیصل کریم کنڈی
ان پر اپنے صوبائی وزیر کےقتل کا الزام ہے، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہے جب میں آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، گورنر کے پی
گورنر خبیرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی تو قتل کا ملزم ہے، اس پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت کے خلاف سخت بیانات دیتے رہتے ہیں، اسی کے جواب میں گورنر کے پی نے ایک نجی ریڈیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وزیر اعلیٰ سے آپ کیا امید رکھ سکتے جو قتل کا ملزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، اس کے علاوہ ان پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسے وزیر اعلیٰ سے آپ کیا امید رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے بیانات سن کر خوشی ہوتی ہے، ایسے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں کچھ محسوس ہو رہا ہے لہٰذا انہیں ایسی باتیں کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سوئچ آن آف کرنے کی بات کرتے ہیں، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہے جس جب میں آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا، میرے پاس کون سا بٹن ہے اس کے حوالے سے میں صحیح وقت پر بتاؤں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس کیلیے دوا استعمال کریں، مجھ سے خائف نہ ہوں۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ میں ایک ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، میں بہت عرصے سے ایک بیان دے رہا ہوں کہ میں کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں سیاسی یتیم ہیں اور اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر میں ان کی اس کوشش کو ناکام بنادوں گا۔