قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل کا گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
انکوائری رپورٹ ایوان کی سامنے رکھی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی اجلاس میں گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے گندم خریداری کا ذمہ دارنگران وزیر اعلیٰ و نگران وزیر اعظم کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
اسلم گھمن نے سوال کیا کہ نگران وزیر اعظم و نگران وزیر اعلیٰ کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کی جارہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت گندم اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتی؟۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن ارکان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ ایوان کی سامنے رکھی جائے گی، اسپیکر کہیں گے تو جوڈیشل کمیشن بھی بنے گا۔