گلوکارہ شاہدہ منی نے نعتیہ آڈیو البم کے وڈیو تیار کرلیے

یہ میرے لیے سعادت ہے ماہ رمضان المبارک میں یہ وڈیو لانچ ہونے جارہے ہیں،گلوکارہ

یہ میرے لیے سعادت ہے ماہ رمضان المبارک میں یہ وڈیو لانچ ہونے جارہے ہیں، گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
گلوکارہ شاہدہ منی نے نعتیہ آڈیو البم کے وڈیو بھی تیار کرلیے ہیں، جن کی ریکارڈنگ ہرن مینار پرکی گئی ہے۔


یہ وڈیو ماہ رمضان المبارک میں چینلز سے آن ائیر کیے جائینگے ۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے ''ایکسپریس''کو بتایا کہ نعتیہ آڈیو البم دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا مگر اس کے وڈیو اب بنائے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں یہ وڈیو لانچ ہونے جارہے ہیں ۔

پہلے تو آڈیو البم کو وڈیو کے ساتھ ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر پرستاروں اور آڈیو کمپنی کے اصرار پر صرف آڈیو البم مارکیٹ میں لایا گیا ۔اس آڈیو البم کو مارکیٹ میںہاتھوں ہاتھ لیا گیا ،اب ہم نے اس کے وڈیو لارہے ہیںجن کی ریکارڈنگ تاریخی مقام ہرن مینار پر کی گئی ہے۔ عیدالفطر پر بھی پرستاروں کے لیے ایک سرپرائزہے اس کے بارے میں بھی جلد ہی آگاہ کرونگی۔
Load Next Story