فحش نہیں خوبصورت جملوں سے مزاح پیدا کیا جاوید کوڈو
میں نے جسمانی حرکات سے حاضرین کو ہنسایا جس پر تھیٹر کے ’’چھلاوا‘‘ کا خطاب ملا، کامیڈین
ٹی وی اور اسٹیج اداکار جاوید کوڈو نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحش جگت بازی کے ذریعے مزاح پیدا کیا جائے ' بعض اداکار اپنی جسمانی حرکات اور خوبصورت جملوں سے بھی مزاح پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں وہ واحد اداکار ہوں جو اپنی جسمانی حرکات اور اچھل کود کے ذریعے مزاح پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اسی وجہ سے مجھے تھیٹر کے چھلاوہ اداکار کا خطاب دیا جاتا ہے۔ جاوید کوڈو نے کہا کہ موجودہ دور میںبھی اچھے رائٹر ، ڈائریکٹراورفنکار ہیں جنھیں اگر اسکرپٹ اور ریہرسل کے لیے مناسب وقت دیا جائے تو بہتر پرفارم کرسکتے ہیں مگر ڈرامہ شروع ہونے تک کاسٹ ہی فائنل نہیں ہوتی کہ کون کونسا فنکار کام کرینگے۔