ای سی ایل کیس پرویز مشرف کے وکلا نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی

خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف پر کوئی پابندی عائد نہیں، وکلائے صفائی کا موقف

سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے بیرون ملک سفرکے لئے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے وفاق کی اپیل کے جواب میں وکلائے صفائی نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔


وفاق کی جانب سے سابق صدرسے حسین حقانی کی نوعیت کی کسی درخواست پروکلاء صفائی نے جوابی حکمت عملی میں سابق صدر کے خلاف آئین سے غداری کے الزام میں قائم مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے 31مارچ کے فیصلے میں وکلاء صفائی کی جانب سے یقین دہانی کا حوالہ موجود ہے کہ وہ متعلقہ عدالت کویقین دہانی کراچکے ہیں کہ جب بھی متعلقہ عدالت طلب کرے گی پرویز مشرف حاضر ہوں گے لہذاسپریم کورٹ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے زیرسماعت کیس کاحلف نامہ داخل کرانا قانون کے مطابق نہیں۔

وکلاء صفائی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کے حوالے سے فیصلے میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں جبکہ اس کے بعدسندھ ہائیکورٹ نے بھی مشرف کے بیرون ملک سفرسے روکنا بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا ہے، اب سپریم کورٹ کے سامنے وفاق کی جانب سے آئین سے غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران سفرکرنے سے روکنے کا حوالہ سپریم کورٹ میں کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہوگی، جب متعلقہ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اورعدالت نے باہرجانے سے نہیں روکا۔
Load Next Story