پشاور میں خاتون اسکول ٹیچر کا بہیمانہ قتل

خدشہ ہے کہ خاتون ٹیچرکو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، پولیس

file photo

پشاور کے علاقے مین تازہ گرام چوک کے قریب سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے خاتون ٹیچرکو گاڑی سے اتارکر قتل کیا اور 22 سالہ مقتولہ نے 9 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ خاتون ٹیچرکو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ کاٹلینگ میں درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story