شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 4لاکھ 20 ہزارسے تجاوز کرگئی

نقل مکانی کرنے والوں میں ایک لاکھ 11 ہزار 241 مرد، ایک لاکھ 33 ہزار722خواتین اور ایک لاکھ 78ہزار بچے شامل ہیں

شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے کل خاندانوں کی تعداد 34ہزار 625 ہے فوٹو: فائل

آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 4لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب تک 4 لاکھ 23ہزار 666افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر علاقے سے نکل چکے ہیں، نقل مکانی کرنے والوں میں ایک لاکھ 11 ہزار 241 مرد، ایک لاکھ 33 ہزار722خواتین اور ایک لاکھ 78ہزار بچے شامل ہیں۔


ایف ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے کل خاندانوں کی تعداد 34ہزار 625 ہے جن میں سے صرف 18 نے ہی ایف آر بنوں کے علاقے بکا خیل میں قائم پناہ گزین کیمپ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک 300 سے زائد شر پسندوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے جن میں درجنوں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
Load Next Story