اروشی روٹیلا پاک بھارت ٹاکرے میں نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی

اداکارہ میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں

ماضی میں نسیم شاہ اور اروشی روٹیلا کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ایک مقابلے کی کمائی ہی پورے ٹورنامنٹ پر بھاری ہوتی ہے۔

یہ میچ پاک بھارت شائقین کے لیے بہت اہم ہوگا، دونوں ممالک کے متوالے میچ دیکھنے کے لیے نیویارک کا رُخ کررہے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)






اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔



اداکارہ کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر بھی پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کرکٹر شبمن گِل کو سپورٹ کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

Load Next Story