پاک بھارت میچ کہاں کہاں بڑی اسکرینز پر میچ دیکھایا جائے گا
شہر قائد سمیت پاکستان بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے کرکٹ کے مداحوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔
امریکہ کے شہر نیویارک کے34 ہزار نشستوں کے عارضی نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں متوقعہ سننی خیز مقابلے پر دنیا بھر کی طرح شہریوں کی بھی نظریں جمی ہوئی ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر دنیا کے سب سے بڑے مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جا رہی ہیں۔
سر سید یونیورسٹی اسپورٹس گراونڈ میں لائیو اسٹریمنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں طلبا و طالبات کے ساتھ فیکلٹی ممبران اور دیگر بڑی اسکریں پر میچ دکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: "ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا"
کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرانڈ میں بھی بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے، آرٹس کونسل اف پاکستان کراچی،کراچی پریس کلب اور نجی کلبز کے ساتھ ساتھ گلی اور محلے کی بنیاد پر بھی میچ کو براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ کھیل بھر میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ لائیو دکھائے گا۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا
حیدرآباد میں نیشنل اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں پاک بھارت میچ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کی فیس بھی رکھی گئی ہے شائقین بک می ڈاٹ پی کے سے ٹکٹ حاصل کرکے لائیو اسٹریم میچ سے اسٹیڈیم میں لطف اندوز ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہونے والے میچ کو دنیا بھر میں ریکارڈ 40 کروڑ افراد دیکھیں گے۔
دریں اثنا شائقین کرکٹ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب برتا جائے تاکہ شہری سکون اور آرام کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔