عازمین کو حج کے دوران الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرنے کی اجازت
ای اسکوٹرز کے لیے مخصوص راستے بنائے گئے ہیں، سعودی حکام
سعودی عرب نے رواں حج سیزن میں عازمین کو الیکٹرک اسکوٹر(ای اسکوٹر) استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق ای اسکوٹرز کے لیے 3 مخصوص راستے بنائے گئے ہیں۔ ان میں مزدلفہ - منیٰ راستہ، جمرات ویسٹ کےلیے پیدل چلنے والوں کا راستہ اور جمرات ایسٹ میں پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص راستہ شامل ہیں۔ ای اسکوٹی کے سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے ہر راستے کی لمبائی ایک اعشاریہ 2 کلومیٹرز اور چوڑائی 24 میٹرز رکھی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ای اسکوٹر استعمال میں آسان ہے اور اس سے عازمین حج کم وقت میں سفر کرسکیں گے۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے مدینہ ریجن میں مسجد نبوی ﷺ کے مرکزی علاقے کے نزدیک اسمارٹ روبوٹ سروس بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے عازمین حج کو مطلوبہ معلومات، صحت اور دیگر امور سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔