فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار

طیارے میں خرابی کے باعث قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان سے مقابلے کے لیے دو شنبہ روانہ نہ ہو سکی

فوٹو: فائل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار ہو گئی۔

قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان سے مقابلے کے لیے دو شنبہ روانہ نہ ہو سکی، پاکستان ٹیم نے نجی ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا۔


چارٹرڈ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کیلئے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔

کوالیفائرز راؤنڈ میں پاکستان کا یہ آخری میچ کل منگل کو شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جانا ہے۔
Load Next Story