بلوچستان سے کروڑوں مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

چھالیہ کی مالیت 6 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جسے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں اسمگل کرنا تھا، ملزم گرفتار

پولیس نے ڈمپر سے مجموعی طور پر چھالیہ کی 550 بوریاں برآمد کیں

بلوچستان سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔



اسمگلنگ پر پابندی کے باوجود بلوچستان کے راستے سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او ماڑی پور کامران حیدر نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔


انہوں نے بتایا کہ چھالیہ ڈمپر میں کرش کے ساتھ چھپا کر بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے لائی جا رہی تھی ۔ پولیس نے ڈمپر سے مجموعی طور پر چھالیہ کی 550 بوریاں برآمد کی ہیں جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔


اسمگل کر کے لائی جانے والی چھالیہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں اسمگل کرنا تھا تھی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

Load Next Story