بھارتی عوام پاکستانی ڈرامے بہت پسند کرتے ہیں فیصل قریشی
ایوارڈز عوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دینے چاہئیے ہیں، اداکار
اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں اورلوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
فیصل قریشی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں۔ مجھے ایک مشہور بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے 'میری ذات ذرہ بے نشاں' اور 'ہم سفر' دکھائے جاتے تھے تو سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔
اداکار نے ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوارڈز عوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دئیے جانے چاہئیے ہیں۔ جس کی سوشل میڈیا پر فالوونگ زیادہ ہو اسے ایوارڈ دینا درست طریقہ کار نہیں۔ ایوارڈ فیلڈ کے ماہرین کی رائے اور فیصلے کے مطابق دئیے جانے چاہئیے ہیں۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پسند سے ایوارڈز دینے کے باعث کبھی کبھی اچھا کام کرنے والے اداکار کی حق تلفی ہوجاتی ہے۔ آج بھی مجھے کوئی سینئر فون کر کے کام کی تعریف کرے تو ایک ہفتے تک خوشی محسوس ہوتی ہے۔