وفاقی وزارت تعلیم کے بجٹ میں 204 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ

گزشتہ سال وزارت تعلیم کیلیے صرف 8ارب 50کروڑ مختص تھے

گزشتہ سال وزارت تعلیم کیلیے صرف 8ارب 50کروڑ مختص تھے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم کیلیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25ارب 75کروڑ مختص کرنیکی تجویز دی ہے۔


وزارت تعلیم کے بجٹ میں 204 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نیشنل انڈومنٹ فنڈ کی مد میں 2 ارب مختص کر دیے گئے ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکول قائم کرنے کیلیے فنڈزکو50کروڑ سے 5ارب تک بڑھا دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت تعلیم کیلیے صرف 8ارب 50کروڑ مختص تھے۔
Load Next Story