وفاقی وزارت تعلیم کے بجٹ میں 204 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ
وزارت تعلیم کے بجٹ میں 204 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نیشنل انڈومنٹ فنڈ کی مد میں 2 ارب مختص کر دیے گئے ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکول قائم کرنے کیلیے فنڈزکو50کروڑ سے 5ارب تک بڑھا دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت تعلیم کیلیے صرف 8ارب 50کروڑ مختص تھے۔