ٹنڈوجام اہلکاروں کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم مقابلے میں ہلاک

عدنان عرف عدو عرف اقدام قتل، بھتہ خوری، ڈکیتیوں سمیت سو سے زائد مقدمات میں مطلوب ،لطیف آباد کا رہائشی تھا

عدنان عرف عدو عرف اقدام قتل، بھتہ خوری، ڈکیتیوں سمیت سو سے زائد مقدمات میں مطلوب ،لطیف آباد کا رہائشی تھا۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،اقدام قتل، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں اور ایک سو سے زائد مقدمات میں مطلوب عدنان عرف عدو عرف بلو کو پولیس نے ٹنڈوجام کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا۔


ذرائع کے مطابق ٹنڈو جام تھانے کی حدود شفیع بائونڈر کے قریب پولیس نے ٹنڈوالہیار جانے والی ایک کار کو روکنے کی کوشش کی جس پر عدنان عرف عدو نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے عدنان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ملزم حیدرآباد ضلع کے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ لیاری گینگ وار میں شریک ہوکر کراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔35 سالہ عدنان عرف عدو پر سخی پیر تھانے کے حدود بھینس پڑی میں قتل کیے جانے والے سیاسی رہنما شاہد قائم خانی کے قتل اور حسین آباد تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 2 میں بلڈر جاوید شیخ کے گھر پر حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ مقتول لطیف آؓباد نمبر 5کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story