عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
عرفان صدیقی اس کمیٹی کی سربراہی کے لیے بہترین انتخاب ہیں، سیاسی مسئلہ نہ ہوتا میں خود ان کا نام تجویز کرتا، علی ظفر
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمن نے ان کا نام چیئرمین کے انتخاب کے لیے تجویز کیا۔
پی پی پی سینیٹر محمودالحسن اور مسلم لیگ ( ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے بطور تائید کننده کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے اور اجلاس میں 6 ارکان موجود تھے، جن میں پی پی سے شیری رحمان، رانا محمود الحسن، روبینہ قائم خانی، مسلم لیگ ن کے افنان اللہ خان جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ظفر اور لیاقت خان ترکئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور لیاقت خان نے نو منتخب چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو مبارک باد دی۔
علی ظفر نے کہا کہ ہمارا سیاسی ایشو نہ چل رہا ہوتا تو میں خود سینیٹر عرفان صدیقی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کرتا، عرفان صدیقی اس کمیٹی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔