سلیمان لاشاری قتل مقتول کو گردن پر لگنے والی گولی پیٹ میں پھنسی دستاوزات میں انکشاف

سلیمان لاشاری کی ہلاکت کے تقریباً 3 سے 4 گھنٹے بعد اس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو گولی فضا سے لگی۔ فوٹو: فائل

سلیمان لاشاری کو گردن پر بائیں جانب سے گولی لگی جوکہ اس کے جسم میں دائیں جانب پیٹ کے قریب پھنس گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زخم کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گولی فضا سے آکر لگی جبکہ دوسری گولی بھی بائیں جانب ران میں لگی، کسی بھی شخص پر سامنے کھڑے ہوکر فائرنگ کی جائے تو کم از کم اس طرح کے زخم نہیں آتے ہیں،

ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق جاں بحق سلیمان لاشاری کو گردن پر بائیں جانب سے گولی لگی جوکہ اس کے جسم میں دائیں جانب پیٹ کے قریب پھنس گئی، اس گولی کی وجہ سے گردن سے بہت زیادہ خون بہنا شروع ہوگیا اور دماغ کو خون کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے زخم کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گولی فضا کی سمت سے آتی ہوئی ہے جبکہ دوسری گولی بھی بائیں جانب ران میں اوپر کی طرف لگی جوکہ اسے چیرتی ہوئی دائیں ران میں لگی، اس گولی کے باعث بھی خون بہت زیادہ بہہ گیا ، اس سلسلے میں ماہرین نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر کسی بھی شخص کو سامنے کھڑے ملزمان فائرنگ کا نشانہ بنائیں تو اسے کم از کم اس طرح فضا سے آتی ہوئی گولی نہیں لگتی ،


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سلیمان لاشاری کی ہلاکت کے تقریباً 3 سے 4 گھنٹے بعد اس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، لاش علی الصبح سوا 4بجے اسپتال لائی گئی ، 5 بجے پوسٹ مارٹم کا آغاز کیا گیا جو ایک گھنٹہ جاری رہا اور 6 بجے پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا ۔سلیمان لاشاری کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منظور میمن کو حیرت انگیز طور پر 4 روز بعد ہی قتل کردیا گیا جس کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں ، درخشاں کے بنگلے میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے سلیمان لاشاری کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منظور میمن نے کیا تھا ، حیرت انگیز طور پر واقعے کے محض 4 روز بعد 13 مئی کو ڈاکٹر منظور میمن کو فریئر کے علاقے دہلی کالونی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، ملزمان نے شواہد مٹانے کی غرض سے ان کے ڈرائیور کو بھی ہلاک کردیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ڈاکٹر منظور میمن کے قتل کے محرکات بھی تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں ، پولیس واقعے کی تاحال تفتیش میں مصروف ہے ۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو درخشاں کے علاقے میں بنگلے کے اندر فائرنگ سے سلیمان لاشاری قتل جبکہ سلمان ابڑو زخمی ہوگیا تھا ، واقعے میں سلمان ابڑو کا پولیس گارڈ بھی مارا گیا تھا۔
Load Next Story