سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2323ڈالر کی سطح پر آ گئی۔



یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ مسترد؛ جیولری ایکسپورٹرز کا کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 241500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کے اضافے سے 207047 روپے کی سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Load Next Story