عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس بند نہ کرنے کا اعلان

شہریوں کی سہولت کیلیےعید کے تینوں دن سہولت ہوگی، پہلے روز دن دس بجے جبکہ دوسرے اور تیسرے دن 10 بجے سے رات دس تک چلے گی

(فوٹو: فائل)

عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے عید تعطیلات میں سروس جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 روٹ کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان ٹرانس کے مطابق اتوار 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں جبکہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے روز بی آر ٹی بس سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی اور رات دس بجے تک فعال رہے گی۔ صدف کامل نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Load Next Story