شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید

بارودی مواد سے بھری گاڑی کو نہ روکا گیا ہوتا تو بھاری نقصان کا خدشہ تھا، آئی ایس پی آر

ایف سی کی چیک پوسٹ اسپن وام اسپتال کے باہر قائم تھی، فوٹو: فائل

اسپن وام میں ایف سی کی چوکی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام کے سرکاری اسپتال کے باہر ایف سی کی چوکی قائم تھی، چوکی پر تعنات اہلکاروں نے اپنی جانب آنے والی گاڑی کو رکنے کی ہدایت کی، گاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائئرنگ کردی جس سے گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارت تباہ ہوگئی جس سے 2 ایف سی اہلکار وں سمیت 3افراد شہید ہوگئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اگر خودکش حملہ آاور کو نہ روکا جاتا تو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story