دنیا کی معمر ترین ٹرین ڈرائیور خاتون
میں ہر روز صبح اٹھ کر وہی کرتی ہوں جو مجھے کرنا پسند ہے۔ میری عمر کے بہت کم لوگوں کو ایسا کہنا نصیب ہوتا ہے، ہیلن
امریکا میں ایک 81 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ٹرین ڈرائیور کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ خاتون ہیلن اینٹینوچی جو پیشے کے اعتبار سے ٹرینیں چلاتی ہیں، نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بطور دنیا کی معمر ترین ٹرین آپریٹر درج کرالیا ہے۔
ہیلن، جنہوں نے 1995 میں 53 سال کی عمر میں میساچوسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (بی ٹی اے) کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا، کو ٹرینیں چلاتے اب تقریباً تین دہائیاں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میری پانچ بیٹیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے مجھے گھر سے نہ صرف کمانے کیلئے نکلنا پڑا بلکہ کچھ سکون و راحت کے لمحات بھی حاصل کرنے کا بہانہ چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس پیشے میں میری عمر کو لیکر تماشہ کیوں بنایا جارہا ہے۔ میں ہر روز صبح اٹھتی ہوں اور وہی کرتی ہوں جو مجھے کرنا پسند ہے۔ میری عمر کے بہت کم لوگوں کو ایسا کہنا نصیب ہوتا ہے۔
ہیلن کی 82 ویں سالگرہ قریب ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا ریٹائر ہونے کا ابھی دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے مسافروں کو یہاں سے وہاں لے کر اس وقت تک جاتی رہوں گی جب تک کہ میرا ادارہ مجھے منع نہیں کردیتا۔