بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کپتان کون ہوگا
بابراعظم یا شان مسعود! بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا
ٹی20 ورلڈکپ میں بطور کپتان پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ناقص پرفارمنس کے بعد بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بنگلادیش کا دورہ کرے گی، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 7 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی20 ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ فارمیٹ کی قیادت دی تھی تاہم اب مایوس کن پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے شان مسعود کی کپتانی پر انحصار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں شکست کے بعد بابراعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد شان کو وائٹ بال کی قیادت سونپی گئی تھی، بعدازاں انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کپتانی کے فرائض بھی نبھائے تھے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ آفریدی نے بھی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
بورڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی بھی بابراعظم کو ملنے کا امکان تھا تاہم ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس اور تنقید کا مدنظر رکھتے ہوئے شان مسعود پر اعتماد کا فیصلہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے۔