معروف ہدایت کار رمیش سپی کو 39 سال بعد فلم شعلے کی ’’بسنتی‘‘ یاد آ گئی
بھارت کے معروف ہدایت کار رمیش سپی کو 39 سال بعد شعلے کی بسنتی بالآخر یاد آ ہی گئیں اور انہوں نے نئی آنے والے فلم میں ہیما مالنی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ پر ایک عرصے سے راج کرنے اورڈریم گرل کا خطاب پانے والی ہیمامالنی نے 1975 میں رمیش سپی کی فلم " شعلے " میں بسنتی کا کردار اس طرح ادا کیا کہ وہ لوگوں کے ذہنوں پر آج تک نقش ہے اوریہی وجہ تھی فلم کی کامیابی میں جہاں دیگر عوامل کار فرما تھے وہاں بسنتی کا مضبوط کردار بھی اس کی ایک وجہ بنا جب کہ ہیما مالنی اپنی خوبصورتی ،اداکاری اورکتھک ڈانس کی بدولت فلمی دنیا میں آج تک دھاک بٹھائی ہوئی ہیں۔
ہدایت کاررمیش سپی اپنی نئی فلم ''شملہ مرچی'' بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اوراس کے لئے انہوں نے 39 سال بعد ہیما مالنی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ امکان ہے کہ راج کمار راؤ بھی ہیمامالنی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم راج کمار کو فلم میں کاسٹ کئے جانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ رمیش سپی انداز، سیتا گیتا، شعلے،شان، شکتی اورساگر جیسی شاہکار فلمیں تخلیق کرچکے ہیں اورجس فلم کے ہدایت کار رمیش سپی ہوں وہ فلم کامیابی کی منزلوں کو چھولیتی ہے اب دیکھنا یہ کہ ان کی نئی آنے والی ''شملہ مرچی'' ان کی یہ روایت برقراررکھتی ہے۔