ٹی20 ورلڈکپ آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان

فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آخری گروپ میچ کل کھیلا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلینگ الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔


دوسری جانب فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے، ہفتہ کو بھی بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: "ٹی20 ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بابراعظم، رضوان ہیں"

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story