گیس کی فراہمی میں کمیبجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اچانک گیس کی فراہمی میں 55 فیصد سے زائد انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اچانک گیس کی فراہمی میں 55 فیصد سے زائد انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کو جواز بناکر رہائشی اور تجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ اور صنعتی زونز میں لوڈشیڈنگ شروع کردی۔

جبکہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اچانک گیس کی فراہمی میں 55 فیصد سے زائد انتہائی کم ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے3بجلی گھربن قاسم 2، کورنگی اور سائٹ پاور اسٹیشن یکے بعد دیگرے ٹرپ کرگئے۔


ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں بلیک آئوٹ جیسی صورتحال پیدا ہوئی جس سے بچنے کیلیے کے ای ایس سی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ صنعتی زونز میں بھی لوڈشیڈنگ کرنا پڑی، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کی شام سے قدرتی گیس کی فراہمی 220 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم کرکے 110 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی تھی۔

جبکہ جمعرات کی صبح سے90ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے ای ایس سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں آنے والی خرابی کی وجہ سے 13 سے زائد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے تھے۔
Load Next Story