لالی ووڈ فلم منجو ماریہ کی نمائش پر پابندی
پنجاب سنسنر بورڈ نے فلم کے متعدد سینز پر اعتراضات اٹھا دئیے
پنجاب سنسر بورڈ نے پاکستان کی نئی آنے والی فلم 'منجو ماریہ' نمائش پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فلم سنسنر بورڈ نے فلم 'منجو ماریہ' کے متعدد سینز پر اعتراضات اٹھا دئیے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا۔
عید الاضحیٰ پر سنسر سرٹیفیکیٹ جاری نہ ہونے پر فلم ریلیز نہیں ہوگی، سنسر بورڈ نے فلم سسپنس، ہارر اور ڈرامہ سے بھرپور پر اعتراض کیا۔
فلم 'منجو ماریہ' کی کاسٹ اور پروڈیوسر نے پنجاب سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ فلم کی کاسٹ، پروڈیوسر اور معروف رائٹر خلیل رحمان آج پریس کانفرنس کریں گے، پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فلم کی کاسٹ تحفظات سے آگاہ کرے گی۔