پشاورایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پرفائرنگ خاتون جاں بحق
دونوں زخمی فلائٹ اسٹیورڈز کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے
سعودی عرب سے آنے والی پرواز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 756 پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ریسکیوٹیموں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے دونوں فلائٹ اسٹیورڈ کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق خاتون کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی جن کی شناخت بیگم مقنون کے نام سے ہوئی، طیارے پر فائرنگ کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرکے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور ایئرپورٹ پر آنےوالی پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔
پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ ایئرپورٹ کے باہر سے اس وقت کی گئی جب پرواز رن وے پر لینڈ کررہی تھی تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ذرائع کے مطابق جہاز پر دس گولیاں لگیں جبکہ جہاز میں 178 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا ہے، واقعے کے بعد اے ایس ایف اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس نے ایئرپورٹ آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ ایئرپورٹ میں تمام گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر8 جون کو دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔