پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں وقت ضائع نہ کریں
ہربھجن نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کو مشورہ دیدیا
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی پاکستان ٹیم کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے لکھا کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے واپس آجائیں، آپکی قیادت میں بھارت نے 2011 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔
سابق کرکٹر و ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے اپریل میں پاکستانی ٹیم کوچنگ کا عہدہ قبول کیا تھا، بعدازاں ٹی20 ورلڈکپ 2024 انکا پہلا اسائنمنٹ تھا لیکن گرین شرٹس کو امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہونا پڑا ہے جس پر سابق کرکٹرز پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 'ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے' گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کا بھانڈا پھوڑ دیا
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے سینئیر کرکٹرز میں اختلافات ہیں جس کی وجہ سے میگا ایونٹ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔
ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
ہیڈ کوچ کے مطابق ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور اسکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔