فیصل قریشی نے قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لوگ لبرل بننے کے چکر میں قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنی چاہئے، اداکار
پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے عید الاضحیٰ میں قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
نجی ٹی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ قربانی ہماری اسلامی روایت کا حصہ ہے جسے پورا کرنے کے بارے میں اللہ کا حکم ہے اور اللہ کے حکم پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔
اداکار نے کہا کہ لوگ لبرل بننے کے چکر میں قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پیسوں سے غریب کی مدد کرنی چاہئے۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کیلئے 14 اگست کو تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، اس وقت کسی کو خیال نہیں آتا کہ ان پیسوں سے غریب بچیوں کی شادی کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کی روح اور فلسفے کو سمجھنے کیلئے لوگوں کو اہل علم افراد کے پاس جاکر بیٹھنا چاہئے اور اسلام کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔