نواز شریف کو ماضی سے سبق سیکھناچاہیئے تھا ڈاکٹر عبدالقدیر
عوام گھروں سے نکل چکے اور نظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان
پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ حکمراں بدمعاش ہیں اوریہ شایداس بات سے بے خبرہیں کہ پانی سر سے اونچا ہوگیاہے۔
نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اب عوام گھروں سے نکل چکے ہیں اورنظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کوماضی سے سبق سیکھ لیناچاہیے تھا جب عوام نے انھیں تینوں بار ردکیا، حیرت اس بات کی ہے کہ اب زبردستی حکومت کرنے کے لیے میاں نواز شریف گلوبٹ جیسے کردار متعارف کرارہے ہیں، طاہرالقادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکہناتھاکہ اس وقت انکا پاکستان آنا بنتا تھا کیونکہ جس طرح ان کے گھرمیں تباہی مچائی گئی ہے وہ نا قابل برداشت عمل ہے۔