رحمن ملک اب مشیر اور وزیر بننے کے اہل نہیں رہے کنوردلشاد

عدالت کا فیصلہ حتمی اور الیکشن کمیشن کا کوئی عمل دخل نہیں رہا، نجی ٹی وی سے گفتگو

عدالت کا فیصلہ حتمی اور الیکشن کمیشن کا کوئی عمل دخل نہیں رہا، نجی ٹی وی سے گفتگو، فوٹو : اے پی پی ، ارشاد شیخ

KARACHI:
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دہری شہریت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کا حتمی فیصلہ ہے۔


اس میں الیکشن کمیشن کا کوئی عمل دخل نہیں رہا رحمٰن ملک کی مشیراوروزیر بننے کی اہلیت ختم ہوگئی ہے دیگر نااہل اراکین کبھی انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہاکہ عدالت عظمی کے اراکین پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے کیس کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ رحمٰن ملک صادق اور امین نہیں رہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک یہ افراد خود کوصادق اورامین ثابت نہیں کر تے یہ الیکشن میں نہیں آسکتے۔ جسٹس(ر) وجہیہ الدین احمدکا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کے دور میں اگر رحمٰن ملک دوبارہ مشیر داخلہ بن کر آجائیں تو کوئی تعجب کی بات نہ ہوگی۔ معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ قانون میں دہری شہریت کی اجازت ہے تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story