سندھ میں بلدیاتی نظام کیلیے کل سے روزانہ اجلاس ہونگے کور کمیٹی

سال کے آخرتک بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش کی جائیگی،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

سال کے آخرتک بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش کی جائیگی،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس(فوٹو ایکسپریس)

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کور کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے سید خورشید احمد شاہ، آغا سراج درانی، محمد ایاز سومرو، سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، سید سردار احمد ، واسع جلیل اور کنور نوید جمیل شریک ہوئے، اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء کے ضمن میں مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں کل جمعرات سے وزیراعلیٰ ہائوس میں روزانہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے،


اس سلسلے میں صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے بتایا کہ اجلاس بہت اچھے اورخوشگوار ماحول میں ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ ڈرافٹ کا شق وار جواب دیا، انھوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتفاق ہے کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے روزانہ اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ جلد ازجلد اتفاق کرکے سال کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

 
Load Next Story