سپر ایٹ مرحلہ جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

جنوبی افریقی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنا سکی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل سینٹ لوشیا میں جاری میگا ایونٹ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔


جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 43، ریزا ہینڈرکس 19، ہینرک کلاسن 9، کپتان ایڈن مارکرم 1 اور مارکو جینسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرسٹن اسٹبز 12 اور کیشو ماہراج 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 جبکہ عادل راشد اور معین علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story