الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیا
جسٹس انوار حسین نے مہر شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی اور مریم نواز کے حلقے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی مانگ لیے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، مریم نواز سمیت دیگر امیدواروں کو آئندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ مہر شرافت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی کامیابی کو چیلنچ کیا تھا۔