انوپم کھیر کے آفس میں چوری کی واردات چور کیش اور فلم نیگیٹو لے اڑے

رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے

فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور کیش اور فلم نیگیٹو لے اڑے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کو خبر دی کہ افسوسناک حادثہ بدھ کی رات کو پیش آیا۔


انوپم کھیر کے مطابق چور دو دروازے توڑ کر آفس میں داخل ہوئے اور وہ کیش کے ساتھ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی تجوری کو بھی اٹھا کر لے گئے۔

اداکار کے اسٹاف نے پولیس میں چوری کی رپورٹ درج کرادی ہے اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story