کراچی میں پانی کے ٹینک سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد

خاتون کی لاش پانچ روز پرانی ہے، تعفن کی وجہ سے فوری تدفین کردی گئی

فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں زیر تعمیر بلڈنگ کے پانی کے ٹینک سے خاتون کی پانچ روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔


ایس ایچ او منگھوپیر بشیر احمد کے مطابق نادرن بائی پاس کے قریب خیبر چوک کے پاس سنسان مقام کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے ٹینک سے نامعلوم 65 سالہ خاتون کی مسخ شدہ ناقابل شناخت لاش ملی ہے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ایدھی کے رضا کاروں نے لاش اسپتال پہنچائی تعفن اٹھنے کی وجہ سے رضا کاروں نے کہا کہ ہم لاش سرد خانے میں نہیں رکھ سکتے فوری طور پر تدفین کرنی ہوگئی شبہ ہے کہ خاتون ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوئی ہے۔
Load Next Story