حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی
حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں پی پی پی نے اپنے اعتراضات حکومت کے سامنے رکھے۔ غور و خوض کے بعد حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔
اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن ندیم افضل چن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے معاملات میں گنجائش کا مسئلہ تھا، اسی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی انتقام کا نشانہ نا بنے اور پنجاب میں اچھی گورننس دی جائے، حکومت سے کافی حد بات ہو چکی ہے اور اب تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔