گھریلو ملازمین سے کم اجرت پر کام اور ناروا سلوک پر ارب پتی خاندان کو قید کی سزا

پرکاش ہندوجا اور اہلیہ کو ساڑھے چار سال جبکہ بیٹوں اور بہو کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی

برطانیہ کے ارب پتی بندوجا خاندان کو گھریلو ملازمین کیساتھ نارواسلوک پر چار چار سال قید

سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے برطانیہ کے ارب پتی خاندان کے خلاف گھریلو ملازمین کے استحصال کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اثر و رسوخ رکھنے والے اربوں پتی خاندان پر الزام تھا کہ وہ صرف 8 ڈالرز تنخواہ پر گھریلو ملازمین سے 18، 18 گھنٹے مشقت لیتے تھے۔

اس خاندان پر یہ الزام بھی تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے ذریعے گھریلو ملازمین حاصل کرتے تھے۔ یہ ملازمین غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث اس خاندان کا ظلم سہنے پر مجبور تھے۔


عدالت میں ہونے والی سماعتوں میں 37 ارب پاؤنڈز کی جائیداد کے مالک اس ہندوجا خاندان پر انسانی اسمگلنگ اور گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام ثابت ہوگیا۔

جس پر سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے ارب پتی برطانوی تاجر پرکاش ہندوجا اور ان کی اہلیہ کو ساڑھے چار چار سال اور دو بیٹوں اور بہو کو چار چار سال قید کی سزا سنا دی۔

سزا پانے والے پرکارش، ہندوجا گروپ یورپ کے چیئرمین ہیں۔

 
Load Next Story