دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پیش آئی وفاقی وزیراطلاعات
یہ وہ لوگ ہیں جو طالبان کو واپس لائے، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تعریفیں کس نے کیں، بجٹ اجلاس سے خطاب
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پڑی،اپوزیشن کو شیڈو بجٹ دینا چاہیے تھا، انہوں نے بجٹ پڑھے بـغیر تنقید کی۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو دہشت گردی کی لہر ہے، اس کی وجہ سے عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پڑی ہے۔
عطااللہ تارڑ نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی بجٹ میں کوئی تیاری نہیں ہے، یہاں صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، اپوزیشن بجٹ پر بات نہیں کرتی، نعرہ لگانے میں آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر مشاورت ہونی چاہیے تھے کہ کون سے طبقات ہیں جنہیں بجٹ میں ریلیف دے سکتے ہیں،اپوزیشن کو شیڈو کابینہ بنانی چاہیے تھی اور شیڈو بجٹ دینا چاہیے تھا، انہوں نے بجٹ پڑھے بغیر تنقید کی، فارم 47اور 804اور 420 کی آوازیں تو آئیں گی مگر بجٹ پر بات نہیں آئے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو طالبان کو واپس لائے، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تعریفیں کس نے کیں، انہوں نے کہا کہ جب کسی سپاہی اور فوجی کے سینے پر گولی لگتی ہے تو گولی پر نہیں لکھا ہوتا کہ گڈ طالبان کی ہے یا بیڈ طالبان کی۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آج ہمیں سڑکوں پر انصاف کرنے کو روکنا ہوگا، ہم ختم نبوت کے بھی امین ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے بھی امین ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔