نواب شاہ مختلف علاقوں میں6 لڑکیوں کا اقدام خودکشی 2دم توڑ گئیں
2کی حالت انتہائی نازک،لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال،ضلع دادو، نوشہروفیروز اور سکرنڈ کی رہائشی ہیں
ضلع دادو، نوشہروفیروز اور سکرنڈ کی رہائشی6 لڑکیوں کی الگ الگ خودکشی کی کوشش، نوابشاہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
2 لڑکیاں دم توڑ گئیں جبکہ بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دادو کی رہائشی 18 سالہ صغراں، 20 سالہ نجمہ اور 18 سالہ شازیہ، جبکہ نوشہرو فروز کی 18 سالہ سائرہ،20سالہ نور جہاں اور سکرنڈ کی20 سالہ تہمینہ نے الگ الگ واقعات میں کالاپتھر پی کر خود کشی کی کوشش کی جنھیں انتہائی تشویشناک حالت میں نوابشاہ کے پیپلزمیڈیکل اسپتال میں لایا گیا جہاں نجمہ اور شازیہ توڑ گئیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹر اسرار کے مطابق سائرہ اور نور جہاں کی حالت تشویشناک ہے جنھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اسرار نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی نوشہروفیروز کے رہائشی شیراز نے زہریلی دوا پیکر خود کشی کی تھی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پی ایم سی اسپتال کے شعبہ حادثات میں روزانہ 2 سے3 خودکشی کے کیسز آتے ہیں جنہوں نے کالا پتھر پیا ہوا ہوتا ہے۔